ایچی سن کالج کے مستعفی پرنسپل استعفا واپس لینے پرآمادہ

استعفی منظور نہیں کریں گے، کالج کے بورڈ آف گورنرز کا فیصلہ

جمعرات 28 مارچ 2024 21:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) گورنر پنجاب سے اختلافات کی بنا پر ایچی سن کالج لاہور کے مستعفی ہونے والئے پرنسپل کو استعفا واپس لینے پر آمادہ کرلیا گیا۔ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن نے گورنر پنجاب سے اختلافات کی بنا پر عہدے سے استعفا دیا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کالج کے بورڈ آف گورنرزکا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ایچی سن کے مستعفی ہونے والے پرنسپل مائیکل اے تھامسن بورڈ آف گورنرزکیاجلاس میں موجود تھے۔

حکومتی اراکین کی جانب سے ان سے استعفی واپس لینے کی استدعا کی گئی اور امکان ظاہرکیاجارہا ہے کہ مائیکل اے تھامسن کو استعفی واپس لینے پر قائل کرلیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈزآف گورنرزکے بیشترارکان نے اجلاس میں فیس معافی کے مطالبہ کی مذمت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :