پولیس نے 5 خطرناک ڈکیت گینگوں کی 19 ڈاکو ، 62منشیات فروش گرفتار کرلئے

جمعرات 28 مارچ 2024 21:43

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) پولیس نے رواں ہفتے میں5خطرناک ڈکیت گینگزکی19ڈاکو اور 62منشیات فروشوں کو گرفتار کرلئے۔ ذرائع کے مطابق ڈی پی اوکی سخت ہدایات پر اوکاڑہ پولیس نے ڈاکووں اور منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا پولیس جرائم پیشہ افراد سے اہنی ہاتھوں سے نمٹنا شروع کردیا پولیس تھانہ اے ڈویثرن نیاظہری ڈکیت گینگ کے 4 ڈاکو تھان بی ڈویثرن نے یاسری ڈکیت گینگ کے 3 ڈاکو۔

تھانہ سٹی رینالہ خورد نیطافو ڈکیت گینگ کے 4 ڈاکو۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر رینالہ خورد نیپنوں ڈکیت گینگ کے 4 ڈاکو۔تھانہ گوگیرہ نینویدی ڈکیت گینگ کے 4 ڈاکو گرفتار کئے پولیس نے اپتدائی تفشیش کے دوران ڈاکووں سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برامد کیا جبکہ اوکاڑہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوی62 منشیات فروش گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کئے پولیس نے منشیات فروشوں سے ایک من 24 کلو چرس۔اور 754 لیٹر شراب برامد کر کے قبضہ میں لی ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان نے معاشرے سے جرائم کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کو غیر محفوظ بنانے والے پولیس افسروں اور اہلکاروں کو شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :