پشین ،دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید نیوالے رسالدار لیویز حمید اللہ ترین کو سرکاری اعزاز کیساتھ سپردخاک کردیا گیا

جمعرات 28 مارچ 2024 21:45

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) پشین کے علاقے منزرئی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید نیوالے رسالدار لیویز حمید اللہ ترین کو سرکاری اعزاز کیساتھ آنکے آبائی گاوں کلی ملکیار قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا لیویز اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید حمید اللہ ترین کی قبر سلامی بھی دی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل ، ایس پی پولیس معروف عثمان اور ڈپٹی ڈائریکٹر بلوچستان لیویز فورس محمد شاہنواز خان ، ترین قوم کے سربراہ قبائلی شخصیت حاجی عبدالروف خان ترین ، غبیزئی قوم کے قائمقام سربراہ حاجی عبدالشکور خان غبیزئی ، سابق رسالدار میجر ملک دٴْر محمد خان ترین عرف بڈو رسالدار ، رسالدار میجر علی محمد ترین اور پی آر او ٹو ڈائریکٹریٹ بلوچستان لیویز فورس محب ترین سمیت علمائ کرام ، سیاسی ، سماجی اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد مندوخیل اور ڈپٹی ڈائریکٹر بلوچستان۔لیویز محمد شاہنواز خان نے شہید حمید اللہ ترین کے قبر پر پھول چڑھا کر فاتحہ خوانی کی۔