چین گوادر کی مقامی آبادی کی فلاح بہبود اور ترقی میں دلچسپی رکھتا ہے ، سینیٹر عبد القادر

جمعرات 28 مارچ 2024 20:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی ،اقتصادی ماہر سینیٹر عبد القادر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومتی سی پیک پرو جیکٹ کی تکمیل کے پر عزم ہے سی پیک کے دوسرے مرحلے کا آغاز اس بات کی دلیل ہے کہ حکومت سی پیک کی تکمیل اور مقامی آبادی کی فلاح و بہود کے لئے سنجیدہ ہے بیرونی سرمایہ کار بلو چستان کے مائنز اور منرل اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہے صو بے میں قیام امن کی بہتری سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے چین گوادر کی مقامی آبادی کی فلاح بہبود اور ترقی میں د لچسپی رکھتا ہے یہ حکومت کی زمہ داری ہے کہ وہ ان منصبوں کی نشاہدہی کریں جن پر کام کر کے مقامی آبادی کی شکایات کا ازالہ کیا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا سینیٹر محمد عبد القادر نے سی پیک کے دوسرے مرحلے پر کام کے آغاز کا خیر مقدم کر تے ہو ئے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف ملک میں معاشی سر گر میوں میں اضافہ ہوگا بلکہ بلو چستان میں ترقی نئے باب کا آغاز ہوگا انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے تحت اکنامک زون کا قیام بلو چستان کے لو گوں کے لئے دور رس نتائج کا حامل ہے دنیا بھر سے آنے والے سرمایہ کاروں کی صعنتی شعبے میں بھاری سرمایہ کاری سے مقامی صنعتوں کو دوام حاصل ہوگا مقامی صنعت کی ترقی سے لو گوں کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے جس سے بد امنی ، شورش، جیسے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی پالیساں ماضی میں بھی تاجر دوست رہی ہے اور ان کا دعوں بھی ہے کہ سی پیک ان کا منصوبہ ہے جس سے یہ توقع کی جاسکتی ہے کہ ملک میں سی پیک جیسے منصبوں پر تیزی سے کام ہو گا اور ملک میں تجارتی سر گرمیوں میں اضا فہ ہو گا ضرورت اس مر کی کہ مقامی صنعت کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کے لئے چھوٹے بڑئے تاجروں اور صنعت کاروں کو خصوصی مراعات دی جا ئے حکومتی مراعات اور معاونت سے معیشت کا پہیہ مضبوط ہو سکتا ہے