7اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے 30 اور 31 مارچ 2024 کو سرکاری وصولیوںو ڈیوٹیوںوٹیکسوں کی وصولی کے لیے برانچیں کھلی رکھنے کا اعلان

جمعرات 28 مارچ 2024 20:25

ٰ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے 30 اور 31 مارچ 2024 کو سرکاری وصولیوں/ ڈیوٹیوں/ٹیکسوں کی وصولی کے لیے برانچیں کھلی رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ٹیکس دہندگان کو سرکاری ڈیوٹیوں/ٹیکسوں کی ادائیگی میں سہولت دینے کی غرض سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ بینکوں کی وہ تمام برانچیں جو ہفتے کو کھلی رہتی ہیں، وہ آلٹر نیٹ ڈیلیوری چینلز (اے ڈی سی) اوور دی کاؤنٹر سہولت (او ٹی سی) کے ذریعے ٹیکسوں کی وصولی میں سہولت دینے کی غرض سی30 مارچ 2024ء بروز ہفتہ اور 31مارچ 2024 ئبروز اتوار کو توسیع شدہ بینکاری اوقات میں سہ پہر 4بجے تک کھلی رہیں گی۔

مزید برآں، میسرز نفٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ادائیگی کے تمسکات کی اسی دن کلیئرنگ/ سیٹلمنٹ یقینی بنانے کے لیے 30 مارچ 2024ء بروز ہفتہ اور 31مارچ 2024 ئبروز اتوار سہ پہر 4 بجے خصوصی کلیئرنگ کا اہتمام کرے۔

(جاری ہے)

ٹیکس وصولیوں کے اسپل اوور کے مسئلے کو ختم کرنے کے لیے بینک اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ حکومتی وصولیوں سے متعلق کوئی بھی انسٹرومنٹ، جو مذکورہ دفتری اوقات میں جمع کرایا جائے گا، اسے برانچ کے کاؤنٹر پر نمٹایا جائے گا، اور اس کا اندراج 31 مارچ 2024ء کی مذکورہ خصوصی کلیئرنگ کی تاریخ میں کیا جائے گا۔

بینکوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس وقت تک اپنی متعلقہ برانچوں کو30 اور 31 مارچ 2024 ء کو کھلا رکھیں گے، جب تک نفٹ کی جانب سے حکومتی ٹرانزیکشنوں کی خصوصی کلیئرنگ میں سہولت دینے کے لیے ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :