}یونائٹیڈ عرب امارات(یو اے ای) کا سب سے بڑا بینک" المشرق "اب پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ شروع کریگا،المشرق ڈیجیٹل بینک سال کے اختتام تک پاکستان میں باقاعدہ کام شروع کرے گا،اسٹیٹ بینک آف پاکستان

جمعرات 28 مارچ 2024 20:25

:کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) یونائٹیڈ عرب امارات(یو اے ای) کا سب سے بڑا بینک" المشرق "اب پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ شروع کریگا،المشرق ڈیجیٹل بینک سال کے اختتام تک پاکستان میں باقاعدہ کام شروع کرے گا،اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے المشرق بینک کے آپریشن کے جائزے کے بعد منظوری دی ہے۔اس حوالے سے گزشتہ روز سی ای او المشرق بینک محمد ہمایوں سجاد نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ المشرق بینک دنیا بھر میں 14 ممالک میں آپریشن کے فرائص سر انجام دے رہا ہے ، اسٹیٹ بینک نے فل بینکنگ لائسنس جاری کردیا ہے،المشرق بینک کے دنیا بھر میں 15 ملین کسٹمرز ہیں،ایشائی خطے میں المشرق بینک سب سے بہترین بینک تسلیم کیا جاتا ہے۔

محمد ہمایوں سجاد نے بتایا کہ المشرق بینک نے ڈیجیٹل ایپلیکیشن تیار کرلی ہے، المشرق بینک کے ذریعے پاکستان کی ترسیلات زر میں بہتری آئے گی، المشرق ڈیجیٹل بینکنگ کا آغاز کراچی، اسلام آباد اور لاہور سے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ہمایوں سجاد نے مزید بتایا کہ اسٹیٹ بینک نے کہا ہے اگر ضرورت پڑے تو برانچ کھول سکتے ہیں تاہم کسٹمرز کی آسانی اور انہیں سمجھانے کے لئے ہم بینک کی برانچ اوپن کرینگے،یو اے ای میں 57 سال پرانا بینک ہے اورمشرق کا مطلب طلوع ہونے والا ہے ،مشرق 14 ملکوں میں بینکنگ کی سروسسز موجود ہے،مشرق بینک نے بہت یونیک ماڈل اپنایا ہے اور اسبینک کو ریجن میں بیسٹ ڈیجیٹل بینک کے طور پر ماناجاتاہے ۔

انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ ہم سیریس بینکنگ ماڈل کو پاکستان میں لارہے ہیں،اسٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل بینکنگ میں ہمیں لائسنس کا اجرا کیاہے اور ہم اسٹیٹ بینک کی ہدایت پر اپنی تمام دستاویزات اسٹیٹ بینک میں جمع کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یو اے ای اور پاکستان کے تعلقات وسیع ہیں اورمشرق یو اے ای سے ترسیلات لانے کا کا بڑا ذریعہ ہے،مشرق پاکستان میں دیگر بینکوں سے کنکٹیڈ ہے،ڈیجیٹل بینکس کی لانچنگ میں 100 ملین ڈالرز اخراجات ہوتے ہیں،اسٹیٹ بینک نے بینک کے پیڈ آپ کیپٹل 2:ارب روپے کی شرط ہے۔

متعلقہ عنوان :