ی*اونِک اور کریم نے اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرلیے

جمعرات 28 مارچ 2024 20:30

rکوئٹہ / اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) پاکستان کے نئے ڈیجیٹل ٹیلی کام برانڈ، اونِک (Onic) اور پاکستان کے معروف رائیڈ ہیلنگ پلیٹ فارم، کریم(Careem) نے پاکستان میں اپنے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے ایک ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے فروغ کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر لیے ہیں۔مفاہمتی یادداشت پر اونک پاکستان کے کنٹری ہیڈ، عمر بن طارق اور جنرل منیجر رائیڈ ہیلنگ، کریم پاکستان، عمران سلیم نے صدر و گروپ سی ای او، پی ٹی سی ایل اور یوفون 4G، حاتم بامطرف کی موجودگی میں دستخط کیے۔

تقریب سیاونک اور کریم کے ایک مشترکہ سفر کا آغاز ہوا ہے، جس کا مقصد دونوں برانڈز کی مہارتوں کو یکجا کرکے صارفین کو جدید ترین تجربات فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اپنے خطاب میں صدر و گروپ سی ای او، پی ٹی سی ایل اور یوفون 4G، حاتم بامطرف نے پاکستانی عوام کی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے اونک کے عزم کو اٴْجاگرکیا۔ انہوں نے کہا، ’’اونک اپنے صارفین کے لیے ایک بڑا وڑن لے کر ا?یا ہے، اور ایک مسابقتی ذہنیت کے حامل ڈیجیٹل ٹیلی کام برانڈ کے طور پر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ہم پاکستان کے موجودہ منظر نامے کو نئے سرے سے ترتیب دینے کے خواہاں ہیں۔‘‘ کریم کے ساتھ شراکت داری کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے حاتم بامطرف کا کہنا تھا، ’’کریم کے ساتھ ہماری شراکت داری ملک میں مثبت تبدیلی کے لیے ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کے ہمارے عزم کا مظہر ہے۔ دونوں ادارے پاکستان میں ڈیجیٹل شعبے کو فروغ دیں گے اور صارفین کو ان کی طرزِ زندگی کی ضروریات کے لیے ایک ہمہ جہت پلیٹ فارم فراہم کریں گے۔

علاوہ ازیں، اونک اپنی جدید ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے ایک جامع ڈیجیٹل سلوشن فراہم کنندہ کے طور پر اٴْبھر رہا ہے، اور اپنے صارفین کے لیے شاندار آسانیاں پیدا کرنے کے لیے تیار ہے۔‘‘اس شراکت داری پر تبصرہ کرتے ہوئے جنرل منیجر رائیڈ ہیلنگ، کریم پاکستان، عمران سلیم نے کہا، ’’ہم ملک میں جدت طرازی کو فروغ دینے اور ایک ڈیجیٹل طرز زندگی پر مبنی مستقبل کی تشکیل کے لیے اونک کے ساتھ مل کر کام کرنے پر بے حد پرجوش ہیں۔

یہ اسٹریٹجک شراکت داری لوگوں کی زندگیوں کو آسان اور بہتر بنانے اوراپنے صارفین کو غیر معمولی تجربات فراہم کرنے کے ہمارے عزم کے عین مطابق ہے۔‘‘یہ اسٹریٹجک تعاون اونک کے لیے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، کیونکہ کمپنی ڈیجیٹل ٹیلی کمیونی کیشن منظر نامے میں تیزی سے اپنے قدم جما رہی ہے۔ اونک اور کریم مل کر ایسی ٹیکنالوجیزکو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں، جو پاکستان کے لوگوں کو بااختیار بنائیں اور عوامی رابطے اور نقل و حمل کے طریقوں میں باسہولت تبدیلیاں لاسکیں۔

متعلقہ عنوان :