ًمقتول علی حسن خاصخیلی مقتول کے ورثاء کو انصاف فراہم کروائیں گے،سید زوالفقار علی شاہ

جمعرات 28 مارچ 2024 20:30

ژ*ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) علی حسن خاصخیلی ملاکھڑے میں سندھ کا بڑا نام تھا ان کے قتل کے واقع کے بارے میں پولیس سے تفصیلات لی ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر سید زوالفقار علی شاہ نے ملھ پہلوان علی حسن خاصخیلی کے لواحقین سے تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ مقتول کے ورثاء کو انصاف فراہم کروائیں گے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کیا قتل میں جو لوگ بھی ملوث ہونگے انہیں قانون کے کٹہرے میں لائیں گے واقع کی مکمل شفاف تحقیقات کرکے تمام ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا علی حسن خاصخیلی ملھ پہلوان کے ورثائ کیلئے محکمے کی طرف سے دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں ہم سے قبل سات ماہ تک نگران حکومت تھی اب ہم آئے ہیں تو کچے کے علاقوں میں آپریشن بھی شروع ہوچکا ہے اور جلد ڈاکوؤں راج کا خاتمہ کریں گے پریا کماری ہم سب کی بیٹی ہے اس کی بازیابی کیلئے کوشش کررہے ہیں اس موقع پر ایم این اے زوالفقار عبدالستار بچانی ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار ابریز علی عباسی نے بھی علی حسن خاصخیلی کے لواحقین سے تعزیت کی۔

#