وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق کی شانگلہ میں چینی اہلکاروں پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

جمعرات 28 مارچ 2024 20:40

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے شانگلہ میں چینی اہلکاروں پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شانگلہ میں دہشتگرد کارروائی کا مقصد مملکت خداداد پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی اور اٹوٹ رشتے میں دراڑ ڈالنے کی مذموم کوشش ہے جسے افواج پاکستان اور پاکستانی قوم ہر سطح پر ناکام بنائیں گے۔

(جاری ہے)

افواج پاکستان دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے کمربستہ ہے۔ پاکستان کو کمزور کرنے کا سوچنے والے نامراد رہیں گے۔ وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیرچوہدری انوارالحق نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے چینی باشندوں کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا ۔