Live Updates

؁صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے سدرن لوپ تھری رنگ روڑ پر تعمیراتی کام کے حوالے سے اپ ڈیٹس جاری کر دیں

ا*اسفالٹ کی دوسری تہہ کو مکمل کر دیا گیا۔صوبائی وزیر تعمیرومواصلات بحریہ ٹاؤن، ڈاکٹر سوسائٹی اور ملحقہ آبادیوں کے مکین سدرن لوپ کو استعمال کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ ؁جی ٹی ملتان روڑ پر سفر کرنے والے لوگوں کی مشکلات کو جلد ختم کردیا جائے گا۔صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ ا*عید سے قبل اس کیرج وے کو مکمل کر دیا جائے گا۔ملک صہیب احمد بھرتھ سیکرٹری سی اینڈ ڈیبلیو سہیل اشرف اور ان کی ٹیم دن رات اس پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز عوام الناس کو بہترین سفری سہولیات دینے کے لیے کوشاں ہیں۔صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ

جمعرات 28 مارچ 2024 20:45

ی*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت عوام الناس کو بہتری سفری سہولیات دینے کیلئے محکمہ سی اینڈ ڈیبلیومصروف عمل ہیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعمیرات مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے سدرن لوپ تھری رنگ روڑ پر تعمیراتی کام کی اپ ڈیٹس دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا اسفالٹ کی دوسری تہہ کو مکمل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بحریہ ٹاؤن، ڈاکٹر سوسائٹی اور ملحقہ آبادیوں کے مکین سدرن لوپ کو استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جی ٹی ملتان روڑ پر سفر کرنے والے لوگوں کی مشکلات کو جلد ختم کردیا جائے گا اور عید سے قبل اس کیرج وے کو مکمل کر دیا جائے گا۔پتوکی، اوکاڑہ اور ساہیوال جانے اور آنے والے افراد بہتر سفری تبدیلی محسوس کریں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سیکرٹری سی اینڈ ڈیبلیو سہیل اشرف اور ان کی ٹیم دن رات اس پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام ممکناً وسائل بروئے کار لائے جا ئیں گے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات