ڑ*سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے ملاقات

جمعرات 28 مارچ 2024 20:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) ترجمان بورڈ آف ریونیو کے مطابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے ملاقات ہوئی۔ میٹنگ میں چیف سیٹلمنٹ کمشنر،ممبر کالونیز،سیکرٹری کالونیز نے شرکت کی۔ سیکرٹری بورڈ آف ریونیو شفقت اللہ مشتاق و دیگر افسران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔ ملاقات میں بورڈ آف ریونیو کے قانونی معاملات اور زیر التواء کیسز پر بات چیت کی گئی۔

اہم نوعیت کے کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر سننے پر اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے ریونیو عدالتوں میں زیر التواء کیسز کو جلد نمٹانے کی ہدایات دیں۔ ایس ایم بی آر نبیل جاوید کا کہنا تھا کہ غیر ضروری مقدمہ بازی کا راستہ روکنا ہو گا۔ شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی بنیادی ذمہ داری ہے۔ایڈووکیٹ جنرل نے بورڈ آف ریونیو کو تمام ممکنہ تعاون کی یقین دہائی کروائی۔

ایڈوکیٹ جنرل نے بورڈ آف ریونیو میں ڈیجیٹائز یشن کے عمل کو سراہا۔ ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے ای رجسٹریشن پلس اور ٹیکس ونگ میں اصلاحات بارے آگاہ کیا۔ نبیل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ بورڈ آف ریونیو کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بورڈ آف ریونیو کی عمارت کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :