م*ہائوسنگ فائونڈیشن نے التواء کا شکار مقدمات کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کردی

جمعرات 28 مارچ 2024 21:05

Yاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) وفاقی وزیر ہاوسنگ نے پچھلے چھ ماہ سے التواء کاشکار مقدمے کی جلدسماعت کی درخواست دائر کرنے کی ہدایت پر فیڈرل گورنمنٹ ہائوسنگ فاونڈیشن نے کیس کی جلد سماعت کے لیے درخواست سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہے جس میں استدعاکی گئی ہے کہ کیس کی سماعت فوری طور پر کرکے درخواستوں پر فیصلہ کیا جائے،درخواست میں مزید کہاگیا ہے کہ سیکٹر ایف چودہ پندرہ، ایف بارہ جی بارہ کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس پچھلے چھ ماہ سے التوا کا شکار ہے، اب تک درخواست کوسماعت کے لیے مقررنہ کیے جانے کی وجہ سے اورکیس کا فیصلہ نہ ہونے کے باعث سینکڑوں سرکاری ملازمین اور افسران پلاٹوں سے محروم ہیں اور سپریم کورٹ میں الاٹمنٹ سے متعلق کیس دو ہزار بائیس سے رجسٹرڈ ہے ، چار بڑی ہاوسنگ سکیمیں التوا کا شکار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :