گ*پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات

جمعرات 28 مارچ 2024 21:15

?اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔ان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تجارت اور سرمایہ کاری، امن و سلامتی اور ترقیاتی تعاون شامل ہیں۔