فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ پوزیشن برقرار رکھی

جمعرات 28 مارچ 2024 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) معروف عالمی انڈیکس فراہم کنندہ " فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج" ( ایف ٹی ایس ای ) رسل نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ کی حیثیت کو برقرار رکھا ہے۔ یہ بات ایف ٹی ایس ای نے بدھ کو اپنے بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کم از کم سرمایہ کاری کے قابل مارکیٹ کیپٹلائزیشن اور سیکیورٹیز کا تخمینہ جون اور دسمبر کے مہینے کے آخر کے اعداد و شمار کی بنیاد پر،سال میں دو بار کیا جاتا ہے، بیان کے مطابق 28 دسمبر 2023 کے اختتام تک کے اعداد و شمار کی بنیاد پر، پاکستان نے کم از کم سرمایہ کاری کے قابل مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایگزٹ لیول کی حد کو پاس کر لیا ہے جو کہ ثانوی ابھرتی ہوئی مارکیٹ کی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے۔

کم از کم قابل سرمایہ کاری کے قابل مارکیٹ کیپٹلائزیشن اور سیکیورٹیز ایگزٹ لیول کی بنیاد پر پاکستان کا اگلا تخمینہ جمعہ 28جون 2024 کو لگایا جائے گا۔ ایف ٹی ایس ای رسل جمعہ 05 جولائی 2024 تک اس تخمینہ کے نتائج کا اعلان کرے گا۔

متعلقہ عنوان :