پشاور میں اتوار کو تاریخ کی سب سے بڑی ریلی ہوگی، شیرافضل مروت

مینڈیٹ کی ریکوری کیلئے سب شرکت کریں، رہنماء پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 29 مارچ 2024 03:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) رہنماء پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پشاور میں اتوار کو تاریخ کی سب سے بڑی ریلی ہو گی، ریلی کیلئے جگہ کا تعین جلد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت نے کہا کہ پشاور میں اتوار کو تاریخ کی سب سے بڑی ریلی ہو گی، ریلی کیلئے جگہ کا تعین جلد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریلی دو بجے شروع ہو گی جسے بیرسٹر گوہر لیڈ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پرامن ریلی ہو گی، کارکن کمر کس لیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پریڈ گرائونڈ میں جلسہ بھی ہوگا، عدالت کی طرف سے ہمیں جلسے کی اجازت ملی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ مینڈیٹ کی ریکوری کے لیے سب شرکت کریں۔