وزارت خارجہ کی طرف سے بیرون ملک جانیوالے پولیس افسران و جوان کا نفسیاتی امتحان لیا گیا

جمعہ 29 مارچ 2024 03:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) اسلام آبادکیپیٹل پولیس سیکیورٹی ڈویژن میں تعینات پولیس افسران و جوانوں کی کارکردگی اور ذہنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے نفسیاتی امتحان کا سلسلہ جاری ہے ،اس سلسلہ میںوزارت خارجہ کی طرف سے بیرون ملک جانے والے پولیس افسران و جوان کا نفسیاتی امتحان لیا گیا،امتحان کا مقصد افسران و جوانوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران وجوانوں کی استعداد کا ر کو بڑھانے کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلہ میں وزارت خارجہ کی طرف سے بیرون ملک جانے والے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران و جوانوں کی کارکردگی اور ذہنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے نفسیاتی امتحان لیا گیا،اس حوالے سے خصوصی نفسیاتی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ،کمیٹی میں ایس ایس پی سکیورٹی ڈویژن کو چیئرمین تعینات کیا گیا جبکہ ایس پی انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ، ایس پی ہیڈکوارٹرزاور طبعی نفسیاتی ماہرین کمیٹی کے ممبران ہیں، امتحان میں وزارت خارجہ کی سیکورٹی پر مامور افسران و جوانوں نے حصہ لیا،امتحان میں افسران و ملازمان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سفارشات مرتب کی گئی،اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں، وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و عامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنا ایک بڑا چیلنج ہے، جس سے افسران و جوانوں کو ناصرف جسمانی بلکہ ذہنی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑتاہے، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے افسران و جوانوں کے نفسیاتی امتحان شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس کا مقصد امن و عامہ کی صورت حال کے پیش نظر افسران و جوانوں کے نفسیاتی امتحانوں کے ذریعے کارکردگی کو مزید بہتر بنانا اور درپیش مسائل کو حل کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :