میامی اوپن ٹینس مینز ڈبلز،روہن بھوپنا اور میتھیو ایبڈن فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 29 مارچ 2024 10:40

فلوریڈا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) بھارت کے ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلیا کے جوڑی دار میتھیو ایبڈن پر مشتمل ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت مینز ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئی ۔ انہوں نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس کو شکست دی ۔

(جاری ہے)

میامی اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ہارڈ روک سٹیڈیم، فلوریڈا میں جاری ہے۔ اے ٹی پی ایونٹ کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں بھارت کے ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلیا کے جوڑی دار میتھیو ایبڈن پر مشتمل ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس کوسٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 4-6سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ کروشیا کے آئیوان ڈوڈگ اور ان کے امریکی جوڑی دار آسٹن کریجک سے ہوگا۔\932