فرانس کا انروا کے لئے 32 ملین ڈالر کی مشروط فنڈنگ کا اعلان

جمعہ 29 مارچ 2024 11:00

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) فرانس نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے خدمات فراہم کرنے والے ادارے (یو این آر ڈبلیو اے)کے لیے مشروط فنڈنگ کا اعلان کر دیا، انروا کو رواں سال کے دوران 32 ملین ڈالر کی فنڈنگ کی جائے گی تاکہ وہ غزہ میں اپنی ریلیف سے متعلق سرگرمیاں جاری رکھ سکے۔

(جاری ہے)

العربیہ اردو کے مطابق فرانس کی وزارت خارجہ کے ترجمان کرسٹوف لیمائن نے کہا کہ یہ یقینی بنایا جائے گا کہ انروا طے شدہ قانونی ضابطے اور اصولوں کے مطابق ہی متاثرہ افراد کی امداد کر رہی ہے،اس سلسلے میں یو این آر ڈبلیو اے کے لیے لازم ہو گا کہ وہ مناسب شرائط کو پورا کر رہی ہو۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے یہ ابھی نہیں بتایا گیا کہ فرانس یو این آر ڈبلیو اے کو اگلی قسط کب تک ادا کرے گا کیونکہ طے شدہ شیڈول کے مطابق نئی قسط اپریل میں فرانس پر واجب الادا ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :