حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کا یوم شہادت 21رمضان المبارک بمطابق یکم اپریل عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائیگا

جمعہ 29 مارچ 2024 11:05

ٹھٹھہ صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) امیر المومنین حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کا یوم شہادت 21رمضان المبارک بمطابق یکم اپریل عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا یوم شہادت کے سلسلے میںٹھٹھہ صادق آباد سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد میں منعقدہ تقریبات کے دوران علماء و خطیب حضرات حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی دین ا سلام کی آبیاری کیلئے پیش کی گئی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے جبکہ امام بارگاہوں میں مجالس عزاء منعقد ہو نگی جہاں علماء و ذاکرین فلسفہ شہادت بیان کریں گے ،بڑے بڑے شہروں میں مجالس عزاء منعقد ہوں گی اور تابوت کے ماتمی جلوس نکالے جائیں گے اس دوران عزادا زنجیر زنی کریں گے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے سیر ت حضرت علی کرم اللہ وجہہ اور فضائل اجاگر کیے جائیں گے ملک بھر کے اخبارات یوم حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی مناسبت سے سپیشل ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ سرکاری و نجی ٹی وی چینلز سے خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔