رفح کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملے میں12فلسطینی شہید

جمعہ 29 مارچ 2024 11:15

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ غزہ کے رفح میں ایک گھر کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملے میں کم از کم 12 فلسطینی شہید ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحت کے حکام نے بتایا کہ غزہ کے رفح میں ایک گھر کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملے میں کم از کم 12 فلسطینی شہید ہو گئے۔قبل ازیں وزارتِ صحت نے اطلاع دی کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی شہید اور 74,980 زخمی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :