پی سی بی کا ریڈ اور وائٹ بال کرکٹ کیلئے الگ الگ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ

گیری کرسٹن کو وائٹ بال اور جیسن گلیسپی کو ریڈ بال کرکٹ کی کوچنگ مل سکتی ہے، دونوں کوچز کے ساتھ مختلف امور پر بات چیت جاری

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 29 مارچ 2024 11:26

پی سی بی کا ریڈ اور وائٹ بال کرکٹ کیلئے الگ الگ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 مارچ 2024ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے کوچز کی تقرری کے معاملے اہم فیصلہ کر لیا،پی سی بی نے ریڈ اور وائٹ بال کرکٹ کیلئے الگ الگ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کوچز کی تقرری سے متعلق معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں، گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کے ساتھ معاملات طے ہونے کے قریب ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ گیری کرسٹن کو وائٹ بال کرکٹ کوچ مقرر کیا جاسکتا ہے، جیسن گلیسپی کو ریڈ بال کرکٹ کی کوچنگ مل سکتی ہے، دونوں کوچز کے ساتھ مختلف امور پر بات چیت جاری ہے ، غیرملکی کوچز کے ساتھ دیگر سپورٹ سٹاف سے متعلق بھی بات چیت جاری ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ گیری کرسٹن کی کمٹمنٹس کے دوران جیسن گلیسپی ذمے دراری نبھا سکتے ہیں، گیری کرسٹن سے ان کی مستقبل کی کمٹمنٹس کے معاملے پر بات ہو رہی ہے،غیرملکی کوچزکے ساتھ ملکی کوچز رکھنے سے متعلق بھی گفتگو ہوئی ہے، گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں کپتان اور کوچز کا معاملہ زیر بحث آیا، اگلے چند روز میں اس متعلق فیصلے کا امکان ہے جس کے بعد باقاعدہ اعلان ہو گا۔

(جاری ہے)