مانسہرہ،ٹھاکرہ چوک کے مقام پر بس اور موٹرسائیکل میں تصادم،2 نوجوان زخمی

جمعہ 29 مارچ 2024 12:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) مانسہرہ میں ٹھاکرہ چوک کے مقام پر بس اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم سے 2 نوجوان زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122 مانسہرہ کے مطابق ٹھاکرہ چوک کے مقام پر بس اور موٹر سائیکل کا آپس میں تصادم ہوا جس سے عبدالرزاق اور مزمل شاہ نامی نوجوان زخمی ہوئے۔ریسکیو میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :