ڈپٹی کمشنر تورغر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سٹیئر نگ کمیٹی ہیلتھ کا اجلاس

جمعہ 29 مارچ 2024 12:30

تورغر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر تورغر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سٹیئر نگ کمیٹی ہیلتھ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر تورغر کو آئی ایم یو کی طرف سے محکمہ ہیلتھ کی فروری کی کارکردگی کی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے بنیادی مراکز صحت میں ادویات کی دستیابی اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں ایکسیئن سی اینڈ ڈبلیو، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو، ایکسیئن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور محکمہ آئی ایم یو ہیلتھ کے عہدیداروں نے شرکت کی۔