ڈی پی او بٹگرام کی نو تعینات ڈپٹی کمشنر سے ملاقات

جمعہ 29 مارچ 2024 12:50

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) ڈی پی او بٹگرام قمر حیات خان نے نو تعینات ڈپٹی کمشنر بٹگرام تنویر الرحمن خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

نئی تعیناتی پرڈی او نے ڈپٹی کمشنر کو نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی، علاقائی امور اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں اعلیٰ حکام نے عوام کو ڈلیور کی جانے والی سروسز کی بہتر اور تیز ترین فراہمی سمیت مسائل کے حل کےلئے ٹیم ورک سرانجام دینے کے عزم کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو اس حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں۔