Live Updates

سرگودھا، پرانی دشمنی پر60سالہ شخص قتل

جمعہ 29 مارچ 2024 13:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) سرگودھا میں تھانہ شاہ نکڈر کی حدود میں پرانی دشمنی پر60سالہ شخص کوقتل کردیاگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق 60سالہ نذر محمد ولد احمد خان جوکہ سحری کے وقت اپنے گھر میں موجود تھا کہ اچانک حسنین بھٹی، محمد عمران خان 3 دیگر مسلح افراد کے ہمراہ گھر میں داخل ہوئے اور فائرنگ کر کے اُسے موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ اوتھانہ شاہ نکڈر وسیم عباس پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اورنعش کو ضروری قانونی کارروائی اورپوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سلانوالی منتقل کر دیا۔ مقتول کے بیٹے فیصل حیات کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات