بھائی کا کیٹ مڈلٹن کیلئے نیک تمناوں کا اظہار

ہم نے ہمیشہ مشکلات کا مل کر سامنا کیا،اس مشکل وقت کا بھی مل کر سامنا کریں گے،پیغام

جمعہ 29 مارچ 2024 13:19

بھائی کا کیٹ مڈلٹن کیلئے نیک تمناوں کا اظہار
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کے کینسر کی تشخیص کے اعلان کے بعد ان کے چھوٹے بھائی جیمز مڈلٹن نے ان کے لیے اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جیمز مڈلٹن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کیٹ مڈلٹن کے ساتھ لی گئی بچپن کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے ہمیشہ مشکلات کا مل کر سامنا کیا ہے اور بطور فیملی ہم اس مشکل وقت کا بھی مل کر سامنا کریں گے۔

(جاری ہے)

کیٹ مڈلٹن کی فیملی سے جیمز مڈلٹن نے کینسر کی تشخیص کی خبر سامنے آنے کے بعد سب سے پہلے سوشل میڈیا پر ان کے لیے اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا تھا۔یاد رہے کہ کیٹ مڈلٹن نے پیٹ کی سرجری کے بعد دو ماہ تک منظرِ عام سے غائب رہنے کے بعد کچھ روز قبل ایک ویڈیو پیغام میں اپنی صحت کے بارے یہ انکشاف کیا تھا کہ انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کینسر کی تشخیص پیٹ کی سرجری کے بعد کیے جانے والیٹیسٹ میں ہوئی ہے جس کا اب علاج جاری ہے اور ان کی طبیعت میں بہتری بھی آ رہی ہے۔تاہم، برطانوی شاہی محل نے یہ واضح نہیں کیا کہ کیٹ مڈلٹن کو کس قسم کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :