ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ کا ریسکیو 1122 کنٹرول روم اور سٹیشن کا دورہ

جمعہ 29 مارچ 2024 13:40

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ فہد علی مسعود نے ریسکیو 1122 مانسہرہ کنٹرول روم اور سٹیشن کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیوکے مطابق دورے کے دوران فہد علی مسود نے ریسکیو اہلکاروں کی حاضری چیک کی اور ایمرجنسی میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ریسکیو اہلکار عوام کی خدمت کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، شہری ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن نمبر 1122 پر بروقت کال کریں۔