2ڈکیت گینگز گرفتار،لاکھوں روپے نقد،اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد

جمعہ 29 مارچ 2024 13:50

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) خان گڑھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2ڈکیت گینگ گرفتار کے اسلحہ اور لوٹا گیا مال برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ خان گڑھ رائے محمد اکرم کھرل نے پولیس ٹیم کے ہمراہ 14 مختلف ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث 2 گینگز پر مشمتل نامعلوم ملزمان کوٹریس کرکے کر لیا اورملزمان کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 3 عدد معہ 14 ضرب گولیاںاور مال مسروقہ ڈکیتی شدہ موٹرسائیکل تین عدد، قیمتی موبائل فونز، راہزنی شدہ رقم مبلغ 4 لاکھ 50،000 روپے برآمد کرلئے جو جلد ہی حسب ضابطہ طور پر مدعیان کے حوالے کئے جائیں گے۔