محکمہ زراعت پنجاب کی کماد کی بہتر نگہداشت کےلئے سفارشات جاری

جمعہ 29 مارچ 2024 13:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کماد کی بہتر نگہداشت کےلئے سفارشات جاری کر دیں۔ کماد کی فصل کو اپریل میں پانی 20تا30دن کے وقفہ سے لگائیں۔بہاریہ کماد کی فی ایکڑ اچھی پیداوار کے حصول کیلئے فصل کو نقصان دہ کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں۔ ستمبرکاشت کےلئے نائٹروجنی کھاد کی دوسری قسط اپریل میں مٹی چڑھاتے وقت ڈالیں اور بہاریہ کاشت کی صورت میں نائٹروجنی کھاد کی پہلی قسط اپریل میں ڈالیں اور کھاد ڈالنے کے بعد آبپاشی کریں۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق سیاہ بگ اپریل اور مئی میں فصل کی بڑھوتری کے شروع میں حملہ آور ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ اس کے بالغ اور بچے پتوں کا رس چوستے ہیں، متاثرہ فصل کی رنگت زرد ہو جاتی ہے اور پتوں پر گہرے سرخی مائل دھبے بن جاتے ہیں۔ سیاہ بگ سے بچاؤکےلئے فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں۔ اس کے علاوہ گنے کی اونچائی چھ فٹ ہونے سے پہلے دانے دار زہر استعمال کریں۔ گنے کی فصل پر سپرے ہر گز نہ کریں، کھوری کو ہر گز نہ جلائیں تاکہ اس میں موجود مفید کیڑے محفوظ رہیں۔ نقصان دہ کیڑوں کے کیمیائی تدارک کیلئے محکمہ زراعت (توسیع و پیسٹ وارننگ) کے مقامی فیلڈ عملہ کے مشورہ سے مناسب زہریں سپرے کریں۔

متعلقہ عنوان :