ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا مرکزی امام بارگاہ در بتول اڈہ پسروریاں،سبزی منڈی اورامتحانی مراکز کا دورہ

جمعہ 29 مارچ 2024 13:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین کا مرکزی امام بارگاہ در بتول اڈہ پسروریاں کا دورہ، 21 رمضان کو شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے جلوس کے سلسلہ میں روٹ کا معائنہ کیا اور سکیورٹی اور انتظامی امور کی بابت موقع پر موجود میونسپل کارپوریشن اور سیالکوٹ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام کو ہدایات جاری کیں۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے صبح ساڑھے پانچ بجے نیو سبزی و فروٹ منڈی ایمن آباد روڈ سیالکوٹ پہنچ کر آلو، پیاز اور ٹماٹر کے سٹاکس کا جائزہ لیا اور اکشن یارڈ پر جاکر ہونے والی نیلامیوں کے عمل کی از خود مانیٹرنگ کی۔ انہوں نے موقع پر موجود سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور آڑھتیوں کو ہدایت کی کہ وہ ماہ رمضان میں منافع کے شرح کو کم سے کم رکھیں تاکہ سبزیاں اور پھل مناسب داموں عوام کو دستیاب ہوسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ منڈی میں پیمانے اور کنڈے منظور شدہ ہونے چاہئے تاکہ دکاندار اور صارف کو پوری مقدار کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن/ کمیٹیز کے ایڈمنسٹریٹر ز، چیف / فنانس افسران کے ایک خصوصی اجلاس میں اداروں کی فنانشل پوزیشن کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ محصولات اور واجبات کی 100 فیصدی وصولی کو یقینی بنائیں اور ٹھیکہ جات کی نیلامی کو شفاف اور آسان بنائیں تاکہ ادارے کی آمدن میں اضافہ ممکن ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :