اساتزہ طلبا کو پتنگ بازی کے نقصانات سے آگاہ کریں،ماہر تعیم رانا فرزند علی

جمعہ 29 مارچ 2024 14:00

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) ممتاز ماہر تعلیم اور ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کے ضلعی صدر رانا فرزند علی نے تمام تعلیمی اداروں کے ساتذہ سے اپیل کی ہے کہ وہ طلبہ کو پتنگ بازی کے نقصانات اور اس سے انسانی جان کو لاحق خطرات سے آگاہ کریں اور انہیں خونی کھیل پتنگ بازی کی بجائے ، دیگر صحتمند کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی تلقین کریں۔

(جاری ہے)

ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن صدر نےجاری بیان میں رانا فرزند علی نے کہا کہ اس سلسلے میں والدین کی ذمہ داری اور کردار بہت اہم ہے اور انسانیت کا درد رکھنے والے ہر فرد کو پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :