ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہکوٹ میں مریض اورچارج نرس کی ویڈیو بنانے کا سخت نوٹس، نرس معطل

جمعہ 29 مارچ 2024 14:10

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہکوٹ میں مریض اورچارج نرس کی ویڈیو بنانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے نرس اقرا شوکت کو معطل کر دیا ہے ، چارج نرس اقرا شوکت کو فرائض میں غفلت کا مظاہرہ کرنے پر معطل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اے پی پی سے خصوصی طور پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی انکوائری کے مطابق آپریشن ٹھیٹر میں والنٹیر سٹوڈنٹ نے نرس اور مریض کی ویڈیو بنائی تھی،اس ناخوشگوار واقعے کے فوری بعد ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہکوٹ میں تمام والنٹیر سٹوڈنٹس کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ فرائض سے غفلت ہرگز قابلِ قبول نہیں ، ہسپتالوں اور بلخصوص آپریشن تھیٹرز میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر مکمل پابندی عائد ہے۔انہوں نے سی ای او ہیلتھ ننکانہ صاحب ڈاکٹر محمد اظہر امین کو ہدایت کی ہے کہ 3 دن میں واقعہ کی مکمل اور جامعہ انکوائری کرکے رپورٹ پیش کی جائے ، انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں ذمہ داران پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔\378

متعلقہ عنوان :