مظفرگڑھ،ناجائز منافع خور اور زخیرہ اندوز دکانداروں پر جرمانے عائد

جمعہ 29 مارچ 2024 14:10

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ میاں عثمان علی کی ہدایت پر پرائس کنٹرول میجسٹریٹس نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے دکانداروں کو 1 لاکھ 98 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کیے۔

(جاری ہے)

کارروائیوں کے دوران 5004 دکانوں کو چیک کیا گیا جن میں سے 10 دکانداروں کےخلاف نا جائز منافع خوری کرنے پر مقدمات درج کیے گئے جبکہ 15 دکانداروں کو گرفتار کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ کسی کو بھی نا جائز منافع خوری،ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہے،ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف مستقل بنیادوں پر کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی،دکاندار سرکاری نرخ نامہ نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں۔