راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی،10ملزمان گرفتار

جمعہ 29 مارچ 2024 14:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 10ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے شراب،اسلحہ وایمونیشن اورپتنگیں برآمدکرلی ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق صادق آباد پولیس نے ملزم قاسم سے 10لیٹرشراب،سٹی پولیس نے جمال 05لیٹرشراب،سول لائنز پولیس نے ملزم مظہر سے 05لیٹرشراب،ملز م اسد سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ٹیکسلا پولیس نے ملزم شیر خان سے 06لیٹر شراب، ملزم حسنین سے 01پستول 9MMمعہ ایمونیشن، وارث خان پولیس نے ملزم لقمان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،کینٹ پولیس نے ملزم علی حسن سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،واہ کینٹ پولیس نے ملزم سلیم خان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ریس کورس پولیس نے ملزم عمران سے 20پتنگیں اورڈور برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔

\378

متعلقہ عنوان :