نوشہرہ ورکاں اپیکس سکول سسٹم میں ناظرہ قرآن مجیدکی تکمیل

جمعہ 29 مارچ 2024 15:54

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) نوشہرہ ورکاں اپیکس سکول سسٹم میں ناظرہ قرآن مجیدکی تکمیل اورشجرکاری مہم کی سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ مہمانان خصوصی سینئر جرنلسٹ محمد اکبر مدنی ،ارشادنجم ،اقبال صدیق سدھو ، شجرحسین نے 16طلبا اورطالبات کے ناظرہ قرآن مجیدمکمل کرنے پر انعامات تقسیم کئے، بچوں نے شجرکاری مہم میں خصوصی دلچسپی لی خودنرسری سے پودے لاکرشجرکاری مہم میں حصہ لیا۔

جس پر انہیں انعامات سے نوازا گیاجبکہ قرعہ اندازی کے ذریعے بھی 3بچوں کوگرینڈ انعامات دئیے گئے۔ پرنسپل ادارہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اپیکس سکول کی منفرد روایت ہے ناظرہ قرآن مجیدپڑھنے والے بچوں کی انعامات سے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔مہمانوں نے شجرکاری کی ضرورت اوراہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ درخت انسانی زندگی کیلئے بہت اہم ہیں ۔

(جاری ہے)

ملکی ترقی اور ماحول کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں ۔ پھل دینے ،سانس لینے۔ سایہ فراہم کرنےاور ضروریات زندگی میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ہمیں چاہئے کہ پھلدار،پھولداراورسایہ داردرخت زیادہ سے زیادہ لگائیں اوران کوپروان چڑھانے کے لئے ان کی نگہداشت بھی کریں پرنسپل رضوان شاہد نے معززمہمانان کاتقریب میں شرکت پرشکریہ اداکیا۔

متعلقہ عنوان :