روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ

طیارہ تباہ ہونے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں،روسی حکام

جمعہ 29 مارچ 2024 16:01

روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) روس کا ایک جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق روس کا فوجی طیارہ جزیرہ نما کریمیا کے سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں پائلٹ نے جلتے ہوئے طیارے سے پیرا شوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق سیواستوپول شہر کے ریسکیو اہلکاروں نے پائلٹ کو ساحل سے تقریبا 200 میٹر دور سے ریسکیو کرلیا۔ پائلٹ کو کوئی چوٹ نہیں آئی تاہم انہیں طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ طیارہ گرنے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ سمندر سے ملبہ بھی نکالا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :