ایبٹ آباد۔غیر معیاری اشیاء کی فروخت ،ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے

جمعہ 29 مارچ 2024 16:52

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ہزارہ ڈویژن شہواز طارق نے عوامی شکایات پراسسٹنٹ اسد خان ہمراہ ٹیم کے ہمراہ منڈیاں، کمپلکس ،پھول گلاب روڈ، کالا پل گیلانی مارٹ سمیت کئی دکانوں کی چیکنگ کی۔ غیر معیاری اشیاء اور ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے اور کئی افراد کو پابند سلاسل کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے بتایا روزانہ کی بنیاد پر شہر بھر میں چیکنگ کا عمل جاری رکھا ہوا ہے ۔

کسی بھی ایسے شخص کو معافی نہیں ملے کی جو قانون کی عمل داری سے انحراف کرے گا ۔عوام نے ڈپٹی ڈائریکٹر شہوار طارق کی رمضان کے مہینہ میں غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر روزانہ کی بنیاد پر سخت کارروائیوں کو شاندار الفاظ میں سراہا اور امید ظاہر کی کہ متعلقہ افسران کی محنت سے مہنگائی میں کمی آئے گی۔

متعلقہ عنوان :