پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے ڈرون کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ شروع

جمعہ 29 مارچ 2024 16:54

پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے ڈرون کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ شروع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) شہر میں پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے ڈرون کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ،ڈرون کیمرے کی مدد سے پتنگ بازوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

سی سی پی او لاہور ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں،سٹی ڈویژن پولیس کا پتنگ بازی کے خلاف جدید ٹیکنالوجی کا استعمال،شہر ک مختلف تھانوں کی جانب سے علاقہ کے مختلف مقامات پر ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے،پتنگ بازوں کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے لیے ڈرون کیمروں سے مدد لی گئی۔

ترجمان سٹی ڈویژن پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ ایس ایچ او اسلام پورہ نے ڈرون کیمروں کی مدد سے علاقہ کا پتنگ بازی کے حوالہ سے جائزہ لیا،پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے جدید ڈرون ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جا رہا ہے جبکہ ایس پی سٹی قاضی علی رضا کہتے ہیں پتنگ بازی کے انسداد کے لیے آگاہی مہم اور کاروائیاں جاری رکھیں گے۔