پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا

پراجیکٹ کا دائرہ بڑھایا گیا، ڈیزائن میں بار بار تبدیلی کے ساتھ ادائیگیوں میں تاخیر بھی کی گئی، کنٹریکٹر

جمعہ 29 مارچ 2024 17:02

پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) پشاور بی آر ٹی کا کنٹریکٹر عالمی ثالثی عدالت پہنچ گیا اور حکومت کے خلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا۔ پراجیکٹ کے جے وی کنٹریکٹرز نے معاہدے کی دفعات کے تحت 57 ارب روپے کی بقایا رقم کی ادائیگی کیلئے بین الاقوامی ثالثی عدالت سے رجوع کیا۔

(جاری ہے)

کنٹریکٹر نے کہا کہ پراجیکٹ کا دائرہ بڑھایا گیا، ڈیزائن میں بار بار تبدیلی کے ساتھ ادائیگیوں میں تاخیر بھی کی گئی۔ دوسری جانب پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ای) ذرائع کے مطابق نیب کی انکوائریوں کی وجہ سے دونوں فریقوں کے درمیان تنازعہ خوش اسلوبی سے حل نہیں ہوسکا۔ پی ڈی اے ذرائع کے مطابق رقم کی ادائیگی کی صورت میں بی آر ٹی پشاور کی کل لاگت 120ارب روپے سے تجاوز کر جائے گی۔

متعلقہ عنوان :