مسلم لیگ نوازملک کو معاشی گرداب سے نکال کر درست سمت چلا سکتی ہے ، لیگی رہنما ملک عرفان افسر

جمعہ 29 مارچ 2024 17:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ نوازشریف فورس کے رہنما ملک عرفان افسر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نوازملک کو معاشی گرداب سے نکال کر درست سمت چلا سکتی ہے ، ملک عرفان افسر نے لیگی رہنما ناصر بٹ کو بلا مقابلہ سینٹ کا رکن منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئےکہا کہ ناصر بٹ حقیقی معنوں میں لیگی ورکر اور میاں نواز شریف کے سپاہی ہیں ۔

(جاری ہے)

ناصر بٹ کی اپنی پارٹی کے لئے لازوال قربانیاں اور خدمات ہیں ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی قیادت نے اپنے ورکرز کو ٹکٹ دے کر جمہوری اقدام کیا ہے۔ ناصر بٹ خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں ان کا انتخاب ایوان بالا میں بہت سود مند ثابت ہوگا ۔انہوں کہا کہ مسلم لیگ نواز ہی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک کو معاشی گرداب سے نکال کر درست سمت چلا سکتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دور میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کو دانستہ طور ابتری کا شکار کیا گیا ہے۔