ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان دھرمون بھاوانی کی زیر صدار ت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

جمعہ 29 مارچ 2024 17:07

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان دھرمون بھاوانی کی زیر صدارت ڈی سی کمپلیکس کے کمیٹی ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صادق علی خواجہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو غلام سرور بنبھرو، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ذوالفقار علی سیال، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالوہاب نظامانی، ایگریکلچر آفیسر واحد بخش، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نعیم احمد میمن، سماجی تنظیم آر ڈی ایف کہ امتیاز علی ، این آر ایس پی کے جلیل اللہ کوکھر، محکمہ لائیو سٹاک کے فوکل پرسن ڈاکٹر ریاض لغاری کے علاوہ مختلف سماجی تنظیموں کے رہنماں و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان دھرموں بھاوانی نے کہا کہ نیوٹریشن پروگرام کا مقصد غریب خاندان اور ان کہ بچوں میں غذائیت کی کمی کو دور کر کہ انہیں ایک صحت مند خاندان بنانا ہے اور ضلعی ٹنڈو محمد خان میں نیوٹریشن کہ اس پروگرام کو بہتر بنانے پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے جس کہ کہ لیئے عوام میں شعور بیدار کرنے کی بہی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئندہ ہونے والے اجلاس میں ضلع میں ان یونین کونسلز کی نشاندہی کی جائے جہاں پر بچوں کی نشوونما اور غذائی قلت ابھی تک موجود ہے تاکہ ان پر بروقت توجھ اور حکمت عملی کہ ساتھ کام کر کہ غذائی قلت کو ختم کیا جائے ۔انہوں نے ضلعی میں کام کرنے والے تمام سماجی تنظیموں کہ رہنماں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ غربت کی وجہ سے بچوں میں غذائیت کی کمی ایک اہم مسئلہ ہے جس لیئے بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہوتے رہتے ہیں پروگرام کہ متعلق والدین کو بچوں کی بہتر نشو نما اور متوازن غذائیت کے متعلق بتانے کیلیئے سیمینار منعقد کرا کہ ان میں شعور اجاگر کیا جائے ۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ٹنڈو محمد خان ڈاکٹر صادق علی خواجہ نے کہا کہ آئندہ نسل کی بہتری کے لیے نیوٹریشن پروگرام میں ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنے کی اولین ضرورت ہے۔ اجلاس میں نیوٹریشن آفیسر نے ضلع میں جاری نیوٹریشن پروگرام اور غذائی قلت کے شکار بچوں اور متعلق بتایا اور متعلقہ محکموں نے اپنے پروگریس پر بریفنگ دی ۔

متعلقہ عنوان :