لیسکو شاہدرہ سب ڈویژن کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہے،ترجمان لیسکو

جمعہ 29 مارچ 2024 17:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت کے مطابق لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان لیسکو کے مطابق اسی سلسلے میں ایس ڈی او شاہدرہ ہنضلہ انور نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ شاہدرہ ٹاون کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔دوران آپریشن قادری سویٹس شاپ میں بجلی چوری پکڑی لی،ملزم ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کر رہا تھا اور لیسکو کو ماہانہ لاکھوں کا نقصان پہنچا رہا تھا۔موقع پر کنکشن منقطع کر دیا گیا اور ملزم کو 30000 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔ملزم کیخلاف ایف آئی آر کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :