گندم کا باردانہ کی تقسیم کو شفاف بنانے کے لئے خود نگرانی کروں گا، ڈپٹی کمشنر سانگھڑ

جمعہ 29 مارچ 2024 17:43

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں آج سے گندم کی خریداری کا آغاز کیا جائے گا محکمہ خوراک کے 37 گوداموں میں گندم کی خدیداری شروع ہوگی جس کی نگرانی میں خود کروں گا جبکہ بارادنہ کی تقسیم محکمہ ریونیو کے افسران کی تصدیق کے بعد ہوگی، سانگھڑ ضلع میں سات لاکھ گندم کی بوریاں خریدی جائیں گیں جبکہ بڑی مقدار میں گزشتہ سیزن کی گندم اور بارانہ بھی گوداموں میں موجود ھے اور گندم مارکیٹ میں بہت زیادہ ہے فوڈ ایکٹ لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ،خریداری میں کسی بھی طرح کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گئی۔

ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ نے مزید کہا کہ اس سال سازگار موسم اور زرعی پانی کی وافر مقدار میں موجودگی کے باعث سانگھڑ ضلع میں 5 لاکھ ہیکٹر پر گندم کی کاشت ہوئی اور بمپر پیداوار ہوئی، محکمہ خوراک کو 20 مارچ سے گندم کی خدیداری شروع کرنی تھی جو تاحال شروع نہ ہوسکی جس پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ نے ہنگامی بنیادوں پر گزشتہ روز محکمہ خوراک اور محکمہ ریونیو کا مشترکہ اجلاس طلب کیا اور اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محکمہ خوراک کو ہدایت جاری کی کہ باردانہ کی تمام تر تقسیم محکمہ ریونیو کے افسران آبادگاروں کی تصدیق کرنے کے بعد اس کی پیدوار کا 30 فیصد حصہ خرید کرے گی مڈل مین کا کوئی بھی کردار قبول نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے محکمہ ریونیو کے افسران کو آج سے باردانہ کی تقسیم شروع کرنے کی ہدایات جاری کردی. جبکہ محکمہ خوراک کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر وشنوں داس نے بتایا کہ اس وقت سانگھڑ کی سرکاری گوداموں میں بارہ ہزار گندم کی بوریاں موجود ہیں گزشتہ سال کا باردانہ بھی موجود ہے سانگھڑ میں 37 سینٹر کھول دیئے گئے ہیں سات لاکھ بوریاں خرید کی جائیں گئی سانگھڑ میں ٹارگٹ سے بہت زیادہ گندم موجود ہے اس لئے فوڈ ایکٹ لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی. اس موقع پر محکمہ فوڈ اور روینیو کے افسران بھی موجود تھے.

متعلقہ عنوان :