خواجہ سلمان رفیق کا گنگارام ہسپتال کا دورہ، مدر اینڈ چائلڈ بلاک میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا

جمعہ 29 مارچ 2024 17:43

خواجہ سلمان رفیق کا گنگارام ہسپتال کا دورہ، مدر اینڈ چائلڈ بلاک میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے گنگارام ہسپتال اور مدر اینڈ چائلڈ بلاک کا دورہ کیا۔خواجہ سلمان رفیق نے گنگارام ہسپتال اور مدر اینڈ چائلڈ بلاک میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا۔اس موقع پرسپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سید واجد علی شاہ، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، ایم ایس گنگارام ہسپتال، پروفیسر نورین اکمل، پروفیسر بلقیس شبیر و دیگر فیکلٹی ممبران موجود تھے۔

کنٹریکٹرز نے صوبائی وزیر صحت کو ری ویمپنگ منصوبے پر جاری پیش رفت بارے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت نے وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل اور پروفیسر ڈاکٹر بلقیس شبیر کو بہترین طبی و تدریسی خدمات کے اعتراف میں گول میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد بھی دی۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ری ویمپنگ منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ گنگارام ہسپتال میں ری ویمپنگ منصوبے کے بعد حالات بہت بہتر ہو جائیں گے۔ صوبائی وزیر صحت نے کنٹریکٹرز کو گنگارام ہسپتال میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔