ملتان، واسا نا دہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 177 گھریلو اور کمرشل کنکشنز منقطع

جمعہ 29 مارچ 2024 18:04

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) منیجنگ ڈائریکٹر واسا چوہدری محمد دانش کی ہدایت پر شعبہ ریکوری کی طرف سے نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے ، بل ادا نہ کرنے والے 177 گھریلو اور کمرشل صارفین کے کنکشنز منقطع کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر انجینئرنگ و ریکوری عبدالسلام کی سربراہی میں شہر بھر کے تمام سرکل انچارج کی نگرانی میں سپیشل ڈسکنکشن ٹیمیں ڈیفالٹرز کے خلاف متحرک ہیں ۔

جمعہ کو شہر بھر میں 16 سرکل انچارجزنے سیوریج اور واٹر سپلائی کے بل ادا نہ کرنے والے گھریلو اور کمرشل صارفین کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 177 کنکشنز منقطع کردیئے ، اس موقع پر نادہندگان کوڈیڈ لائن دی گئی کہ وہ اپنے ذمہ واسابلوں کی مد میں واجبات کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے کنکشن منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔