اسسٹنٹ ڈائریکٹر (شماریات) رحمت اللہ خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

جمعہ 29 مارچ 2024 18:07

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر (شماریات) رحمت اللہ خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات حکومت بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق صوبائی سلیکشن بورڈ I کی سفارش پر رحمت اللہ خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر (شماریات) (بی پی ایس 17) پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کو شماریات منصوبہ بندی اور ترقی کے بیورو 27 فروری 2024 سے مستقل بنیادوں پر ڈپٹی ڈائریکٹر (شماریات) (بی پی ایس 18)کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وہ ڈپٹی ڈائریکٹر (بی او ایس۔بی پی ایس18) کے عہدے پر اپنی باقاعدہ ترقی کے نتیجے میں اگلے احکامات تک اپنی موجودہ تعیناتی کی جگہ پر کام کرتے رہیں۔

متعلقہ عنوان :