صوبائی حکومت کی ہدایات

‘قصہ خوانی بازار کی تزئین و آرائش اور تاریخی حیثیت بحالی منصوبہ مرکزی تنظیم تاجران خیبرپختونخوا کی جانب سے مکمل تعاون کا اعلان

جمعہ 29 مارچ 2024 19:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر سے گزشتہ روز تنظیم تاجران خیبرپختونخوا کے نمائندہ وفد نے صوبائی صدر احتشام حلیم کی سربراہی میں ملاقات اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پشاور سٹی لطف الرحمان، ایس پی ٹریفک پشاور محمد سعید،ڈائریکٹر ایسٹ کیپٹل میٹروپولیٹن پولیٹن گورنمنٹ پشاور اور تنظیم تاجران خیبرپختونخوا کے دیگر عہدیدار رحمان گل،شیخ عامر اور ملک ہمایون بھی موجود تھے ملاقات میں نمائندہ وفد نے کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر کو پشاور اپ لفٹ پروگرام فیز ٹو کے تحت تاریخی قصہ خوانی بازار کی تزئین و آرائش اور تاریخی حیثیت کی بحالی کے کام کے دوران تاجروں کو درپیش مشکلات اور ان کے تحفظات سے آگاہ کیا اجلاس میں تاجروں کے تحفظات کے پیش نظر ترقیاتی کام رات 2 بجے شروع کرنے اور دن 12 بجے تک ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا تاکہ عید الفطر کے سیزن کے پیش نظر تاجروں کا کاروبار خراب نہ ہو اجلاس میں کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر نے وفد کو یقین دلایا کہ کوشش کی جائے گی کہ تعمیراتی کام جلد سے جلد مکمل ہو اور عیدالفطر کی چھٹیوں اور بازار کی بندش سے فائدہ اٹھا کر اس دوران زیادہ سے زیادہ کام کیا جائے اور کوشش کی جائے گی کہ تعمیراتی کام کے دوران عوام اور تاجروں کو تکلیف سے بچایا جا سکے اجلاس میں تنظیم تاجران خیبرپختونخوا کے وفد نے گزارشات سننے اور تاجروں کے تحفظات دور کرنے پر کمشنر پشاور ڈویژن کا شکریہ ادا کیا اور تاریخی قصہ خوانی بازار کی تزئین و آرائش اور تاریخی حیثیت کی بحالی کے لئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا