اوکاڑہ پولیس کی کی پتنگ بازوں کیخلاف کارروائیاں، موٹر سائیکل پر حفاظتی تار لگانے کا کام بھی جاری

جمعہ 29 مارچ 2024 19:30

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) اوکاڑہ پولیس کے جوان جہاں پتنگ فروشوں کے قانونی کاروائیاں کر رہی ہے وہیں موٹر سائکل سواروں کوبچانے کے لئے حفاظتی وائیر بھی موٹر سائیکلوں پر نصب کر رہی ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان کی ھدایت پر اوکاڑہ بھر میں ہر تھانہ کے ایس ایچ او کو واضح طور پر احکامات دئیے گئے ہیں کہ اپنے تھانہ کی حدود میں پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائیں۔

(جاری ہے)

اور کسی قسم کی شفارش کو تسلیم نہ کریں ہم پتنگ بازی جیسے خونی کھیل سے عوام کی زندگیاں داو پر نہیں لگا سکتے۔جس پر ضلع بھر کی پولیس متحرک ہوچکی ہے سینکرڑوں گرفتاریاں اور مقدمے درج کر لئے گئے ہیں۔دوسری طرف اوکاڑہ پولیس موٹر سائیکل سواروں کے موٹر سائیکلوں پر سیفٹی وائیرز نصب کررہی ہے کیونکہ پتنگ بازی زیادہ تر موٹر سائیکل سواروں کے لئے خطرہ بنتی ہے عوامی حلقوں نے پتنگ بازوں کے خلاف قانونی کاروائیاں کرنے اور موٹر سائیکل سواروں کے موٹر سائیکلوں پر سیفٹی وائیر لگانے کے عمل کو سراہا ہی#

متعلقہ عنوان :