اپنی غلطی پر معافی مانگنے پر راحت فتح خان کی عزت پہلے سے بڑھ گئی ہی: اداکارہ ریشم

جمعہ 29 مارچ 2024 20:31

اپنی غلطی پر معافی مانگنے پر راحت فتح خان کی عزت پہلے سے بڑھ گئی ہی: ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ راحت فتح علی خان نے اپنی غلطی پر پوری قوم سے معافی مانگی جس کے بعد میری نظر میں ان کے لیے عزت بڑھ گئی ہے۔ریشم نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے راحت فتح علی خان کی ملازم پر تشدد کرتے وائرل ہونے والی ویڈیو کے واقعے کے بارے میں بات کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ راحت فتح علی خان ہمارے ملک کا بہت بڑا نام ہیں وہ جہاں بھی گئے انہوں نے ہمیشہ پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میرے دل میں راحت فتح علی خان صاحب کی ایک بات بہت اچھی لگی کہ جس انسان کا انہوں نے دل دکھایا اس سے بھی معافی مانگی، اللہ سے معافی مانگی، پھر ہم سب لوگوں سے بھی معافی مانگی جس کے بعد میری نگاہ میں ان کی عزت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں ایسے بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو اپنی غلطی کو مانتے ہیں، اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم راحت فتح علی خان صاحب کو پہلے سے زیادہ عزت اور محبت دیں۔

متعلقہ عنوان :