ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری

جمعہ 29 مارچ 2024 22:16

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو سونے کی قیمت میں 3800 روپے کا اضافہ ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 34 ہزار 800 روپے کا ہوگیا اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3258 روپے کے اضافے 2 لاکھ ایک ہزار 303 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 40 ڈالر کے اضافے سے 2254 ڈالر فی اونس کی سطح پہنچ گئی۔#

متعلقہ عنوان :